انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزبنوں ریجن میں مردوں کے مقابلے اختتام پذیر
ڈسٹرکٹ بنوں نے 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، لکی نے 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی
جمعہ 17 فروری 2017 15:26
(جاری ہے)
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں بنوں ریجن میں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئے جس میں بنوں نے کے کھلاڑیوں مختلف گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میلہ لوٹ لیا۔
لکی نے جوڈو ، کراٹے ، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی گیمز میں ٹرافی اپنے نام کی ۔ جوڈو میں لکی نے چھ گولڈ دو سلور میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ٹیبل ٹینس میں دو کے مقابلے تین سیٹ سے فائنل اپنے نام کی ۔ کراٹے میں 7 گولڈ ، تین سلور میڈلز جیت کر 85 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ بنوں نے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ والی بال میچ میں بنوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 25-17,21-25,25-22,21-25 اور25-23 سے ٹرافی حاصل کی ۔ کبڈی میں بنوں نے لکی کو 23 کے مقابلے 35 پوائنٹس سے شکست دی ،جمناسٹک میں بنوں نے 165 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی پر قبضہ جمایا،باسکٹ بال میں بنوں نے 18 کے مقابلے 68 پوائنس حاصل کئے ۔فٹبال میں بنوں نے لکی کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی ۔اسی طرح بیڈمنٹن ، سکواش ،ہاکی ، ایتھلیٹکس اور لان ٹینس میں بھی بنوں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے لکی کو شکست دیکر 130 پوائنٹس کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گیمز دو دن تک جاری رہے جس میں پانچ سو سے زائد کھلاڑیوں نے پندرہ مختلف گیمز ، فٹبال ، ہاکی ، جوڈو ، کراٹے ، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، بیڈمنٹن ، سکواش، والی بال ،باکسنگ، ٹینس، کبڈی، ریسلنگ، جمناسٹک اور ایتھلیٹکس میں حصہ لیا۔ واضح رہے کے اس سے قبل بنوں ریجن میں منعقدہ خواتین کے مقابلوں میں لکی مروت کی کھلاڑیوں نے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جنہوں نے تیرہ میں سے نو گیمز میں پہلی پوزیش حاصل کی جبکہ بنوں کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.