درخت انسانی حیات کے لیے ناگزیر ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے اس کار ثواب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ، موسمیاتی تبدیلوں اور بڑ ھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے نمٹنے، ملک کو سرسبزو شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمے کیلئے جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور موجودہ جنگلات کا تحفظ کیا جائے
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 19:17
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جنگلات ملک کے مجموعی رقبہ کا صرف 5فیصد ہیں جبکہ عالمی پیمانے کے مطابق اس کو 25فیصد ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے گرین پاکستان پروگرام کا اجراء کیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ فر ا ہم کرنا اور جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گرین پاکستان کا منصوبہ ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اور اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی نے ھزارہ ڈویژن کو بے پناہ قدرتی حسن سے نوازا ہے اور جنگلات اس علاتے کی خوبصورتی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور شجر کاری کے سلسلہ میں بے توجہی کی وجہ سے اس علاقے کے حسن کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف کرہ ارض کے ایکو سسٹم کے لیے ضروری ہیں بلکہ اس کے دیگر بے پناہ فوائد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن اس کی کامیابی عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لیے اس کار ثواب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے جنگلات کے فروغ کے لیے عوامی سطح پر نرسریاں لگانے اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.