آئندہ مردم شماری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات اٹھائیں۔چیف سیکرٹری کے پی
جمعہ 17 فروری 2017 20:44
(جاری ہے)
جس میں صوبے سے پولیو کے خاتمے محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی تعیناتیوں ،اضلاع کی سطح پر محکموں کی کارکردگی ، مردم شماری جو پہلے مرحلے میں آئندہ 15مارچ سے 14اپریل تک پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کی جائے گی سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے امور کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بعض اہم تجاویز پیش کی گئیںاور فیصلے بھی کئے گئے۔
اجلاس میں صوبے سے پولیو کے خاتمے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں مختلف اضلاع میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسوں کے بارے میں بتایا گیا اور اس ضمن میں ضلع بنوں سے پولیو کے مکمل خاتمے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پشاور ،چارسدہ، مردان، ،دیر اور کوہستان کے اضلا ع میں پولیو کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں صحت اور بلدیات کے سیکرٹریوں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اپنے محکموں کے دیگر امور سمیت محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی بھرتیوں اور مردم شماری کے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا۔اجلاس میں آبنوشی کی سکیموں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیںاور ضلعی افسران نے اس سے متعلق اپنی اپنی آرا پیش کیں۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کا ضلع کی سطح پر جائزہ پیش کیا گیا اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کی تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے صوبے کی سطح پر سرکاری امور کی انجام دہی میں افسران کو مزید دلچسپی لینے کی ضرورت پر زورد دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص شدہ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے سمیت صوبائی اور ضلعی افسران کو سرکاری امور کی انجام دہی میں باہمی صلاح مشورے اور مزید راوبط اور تعاون کو فروغ دینے کی تاکید کی ۔انہوں بنوں سے پولیو کے خاتمے پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.