قائمہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے آزادکشمیر میں 22ارب اور گلگت بلتستان کیلئے 15ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
گزشتہ مال سال کی نسبت آزادکشمیر 10 ارب اور گلگت بلتستان کیلئے 6 ارب روپے کے اضافی فنڈز منظور
بدھ 22 فروری 2017 20:11
(جاری ہے)
سیکرٹری کشمیر افیئرز نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اٹھوعہ ہریام پل کیلئے مزید دو ارب روپے کی گرانٹ کی سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں 67ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،2016-17 کیلئے 12 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے جاری منصوبوں کیلئے 10.386ارب روپے اور نئے منصوبوں کیلئے 1.614ارب روپے مختص کیے گئے تھے،2017-18کیلئے جاری منصوبوں کیلئے 19.717ارب روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2.282 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔گلگت بلتستان کے سیکرٹری پلاننگ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ گذشتہ سال گلگت بلتستان کو 9ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا تھا جبکہ اس سال 15ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہے اس لیے مقامی پیداوار کے ذریعے بجلی کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔سیکرٹری کشمیر افیئرز نے کہا کہ جی بی میں 300میگاواٹ بجلی کی طلب ہے جبکہ پیداواری گنجائش 145میگاواٹ اور حقیقی پیداوار صڑف 125میگاواٹ ہے، اس طرح علاقے کو تقریباً 150 سی 200 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جسے پورا کرنے کیلئے منصوبے بنائے گئے ہیں،180میگاواٹ کے دو منصوبے سی پیک میں شامل کیے جارہے ہیں جبکہ 90 میگاواٹ کے متعدد منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دیدی ہے،پی ایس ڈی پی منصوبوں اور تفصیلی غور و خوص کے بعد کمیٹی نے آئندہ مالی سال آزادکشمیر کیلئے 22ارب اور جی بی کیلئے 15ارب کے پی ایس ڈی منصوبوں کی منظوری دیدی۔…(خ م+ع ع)مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.