سیاحت کے فروغ کیلئے فرانس ٹریول ایڈوائزریز نرم کرے،منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی
جمعرات 23 فروری 2017 20:22
(جاری ہے)
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی پاکستان میں ہی واقع ہے جو دنیا بھر کے کوہ پیمائوں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔
ایم ڈی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث ضرورت ہے کہ سیاحت کی تشہیر کیلئے پبلسٹی کی جائے تاکہ منفی تاثر کو غلط ثابت کیا جا سکے۔ اسی سلسلے میں ایک خصوصی سیٹلائٹ ٹی وی کا قیام زیر غور ہے جس میں پاکستان کی ٹوورازم اینڈہاسپیٹیلٹی سے متعلق دستاویزی چلائی جائیں گی جس کی سمری وزیر اعظم کو پہلے ہی بھجوائی جا چکی ہے۔ سیاحت کے شعبے میں پبلک پرائیو ٹ پارٹنر شپ کے بغیر ترقی ممکن نہیں لہٰذا فرانسیسی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستانی سیاحتی لٹریچر کو فرنچ زبان میں بھی ترجمہ کیا جائے گا۔ بلانک فرانسس نے کہا کہ میں نے پاکستان میں بے شمار مقامات کی سیاحت کی ہے اور دریافت کیا کہ مناسب تشہیر نہ ہونے کے باعث دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ حکومت ِ پاکستان کے تعاون سے پی ٹی ڈی سی کوششیں کرے تو غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی لوگ سیروسیاحت اور کوہ پیمائی کے دلدادہ ہیںاور پاکستان آنا چاہتے ہیں ۔ ہم کوشش کریں گے کہ فرانسیسی میڈیا میں پاکستان کا مثبت تاثر پیش کیا جائے اور ٹریول ایڈوائزیرز نرم کرنے کی کوششیں بھی کی جائیں۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ملاقات کے دوران سیکنڈ قونصل کو پاکستان کی سیاحت پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور اسلام آباد سٹی ٹور بس کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ انہوں نے پی ٹی ڈی سی کے اقدامات کی تعریف کی ۔ ملاقات کے آخر میں ایم ڈی نے یادگاری سوونیئر بھی پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.