ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی میٹریل میں خرابی اور کمی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، محمد علی رندھاوا
جمعرات 23 فروری 2017 21:39
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فخرالسلام ڈوگر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اللہ دتہ وڑائچ ،اے سی حافظ آباد عمرفاروق وڑائچ ،اے سی پنڈی بھٹیاں میڈم نوشین سرور اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈی سی نے اجلاس کے شرکاء پرواضح کیا کہ تر قیاتی کاموں میں شفافیت کے لیے دونوں تحصیلوں کے اے سی ،متعلقہ محکمہ کے نمائیندہ اور فنانس اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے سب انجینئرز پر مشتمل خصوصی انسپکشن کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور بلڈنگز ،روڈز ،اربن سیوریج اینڈ ڈرینج اسکیم ،اریگیشن کے منصوبوں سمیت ضلع بھر میں جاری اور حال ہی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے معیار کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹس بنائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان انسپکشن رپورٹس میں بیان کردہ نقائص کی فوری درستگی متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی جسمیں کوتاہی اور غفلت کا مطلب ہوگا کہ سائٹ انچارج / اوورسیئرز ،کنسلٹنٹ اور دیگر اتھارٹیز بھی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد سے گریزاں ہیں اور اس صورت میں ان سب کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی حوالہ سے انسپکشن ٹیموں کی جانب سے بے جا تنگ کرنے کی کسی بھی شکایت کو بھی فی الفور متعلقہ اے سی اور انکے نوٹس میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سرکار سے تنخواہ لیکر اچھی کارکردگی دکھانے کے پابند ہیں اور بالخصوص عوامی ،ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگامزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.