وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا

میڈیکل کے لحاظ سے یہ لڑکاہی تھالیکن ایسے کیس میں والدین کواندازہ نہیں ہوتا، ڈاکٹر ز کا موقف

جمعہ 24 فروری 2017 23:16

وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں  کامیاب آپریشن کے ذریعے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے لڑکی کی جنس تبدیل کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کا جنس تبدیل ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنس تبدیل ہونے والی لڑکی کی فیملی کا تعلق مری سے بتایا جاتا ہے ، لڑکی کے کئی ماہ سے ہسپتال میں ٹیسٹ جاری تھے۔لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق عطیہ کے پیٹ میں ہر وقت درد رہتا تھا جس کی وجہ سے ہم اس کو ڈاکٹر کے پاس لے کر آئے ، ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ لکھ کر دیا جس کی رپورٹ کے مطابق عطیہ اندرونی طور پر لڑکا تھی۔

(جاری ہے)

13سالہ عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا۔

ڈیڑھ گھنٹے کاآپریشن یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آفتاب علی ملک اور ڈاکٹراحسان نے کیاجبکہ تین مہینے بعدعدنان کاایک اورآپریشن کیاجائیگا،جس کے بعدوہ مکمل طورپرصحت یاب ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز22فروری کومری سے عطیہ نامی13سالہ بچی کودردکے پیش نظرپولی کلینک ہسپتال لایاگیاجہاں پران کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعدکامیاب آپریشن کرنے کے بعدلڑکابن گیا۔

یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹراحسان سے رابطہ کیاتوانہوںنے بتایاکہ میڈیکل کے لحاظ سے یہ لڑکاہی تھالیکن ایسے کیس میں والدین کواندازہ نہیں ہوتاکہ یہ لڑکاہے جب تک پیٹ میں درد شروع نہیں ہوتاتب تک ایسے کیسزہسپتال تک نہیں پہنچتے ،اس بچے کے دوہفتے پہلے تمام ٹیسٹ کروائے گئے تھے اوربائیس فروری کوڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعدان جنس تبدیلی ہوگئی جس پروالدین نے بھی خوشی کااظہارکیا۔(ار)

متعلقہ عنوان :