ڈیرہ اسماعیل خان ، پروا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

اتوار 26 فروری 2017 14:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق تحصیل پروا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،واقعہ گھونسرکے قریب نہرکنارے پیش آیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔…(خ م)