دبئی میں ملازمت تلاش کرنے سے پہلے ان چھ باتوں کا خیال ضرور رکھیں
منگل 28 فروری 2017 07:16
1۔ملازمت کہاں بہتر ہے ؟
اب سے پہلے یہ ذہن میں بٹھا لیں کے آپ نے ملازمت دبئی میں کرنی ہے یا اپنے وطن میں کرنی ہے ۔اگر دبئی کرنا چاہتے ہیں تو آنے سے کم از کم تین ماہ پہلے اس کی تلاش شروع کر دیں ۔
(جاری ہے)
ایسا نہ سمجھیں کہ دبئی جائیں گے تو ہی ملازمت ملے گی اپنے ملک سے تلاش کی کو شش کریں ۔
انڈسٹری کے حالات سے واقفیت حاصل کریں ۔2۔ ملازمت کے لیئے بہترین مہینے
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ملازمت کے لیے چند مہینے بڑے اہم ہوتے ہیں۔جس میں ملازمتیں انتہائی کم نکلتی ہیں ،۔جیسے رمضان المبارک کیونکہ ان دنوںمیں پانچ گھنٹے ڈیوٹی ٹائم چل رہا ہوتاہے ۔اسکے علاوہ دسمبر میں اماراتی شہریوں سمیت غیر ملکی چھٹیوں پر ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ سخت گرمی کے موسم میں انٹرویو کے لیے جانا اور آنا بڑی مشکل کا کام ہے ۔ بہتر یہ ہی ہوتا ہے کہ مارکیٹ کا انداز لگا کر اس مہینے میں آیا جائے جب ملازمتوں کی بھرمار ہو۔
3۔اپنے آ پ کو اپ گریڈ کرلیں
دبئی میں 192ممالک سے ملازمت اور کام کی غر ض سے افراد آتے ہیں ۔اگر آپ کو ملازمت کرنی ہے تو ایساسمجھ لیں کہ ان کے ساتھ آپ کا مقابلہ ہے ۔ اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں ،ملازمت کے متعلق تمام معلومات کا پتہ ہونا ضروری ہے۔
4۔کاغذات کی تصدیق
یاد رکھیں کہ آپ کے پاس تصدیق شدہ کاغذات ہونے ضروری ہونے چاہیئے ۔اگر آپ ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے فیملی کو بھی شفٹ کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں تو نکاح نامے کی تصدیق ،سپانسر کے تصدیق شدہ کاغذات اور دیگر متعلقہ تصدیق شدہ کاغذات کا ہونا ضروری ہے ۔
5۔جعلی ریکروٹمنٹ دفاتر سے بچیں
یاد رکھیں متعدد ملازمت فراہم کرنے والے دفاتر جعلی ہوتے ہیں ۔ ملازمت کے بارے میں بے مراعات ، اچھی تنخواہ کا لالچ دیا جاتاہے ۔ ایسے جعلی دفاتر کی سب سے بڑی پہچان ان کی طرف سے ملازمت کے لیے رقم مانگنا ہے ۔صرف ویب سائٹ وہ بھی جو متحدہ عرب امارات میں ریٹنک رکھتی ہو اس یا متعلقہ کمپنی کی ویب سائٹ سے ہی رابطہ کریں ۔ ورنہ رقم دینے کے لیے علاوہ آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔
6۔کبھی بھی ویزٹ ویزا پر کام نہ کریں
دبئی سمیت پورے عرب امارات میں ویزٹ ویزے پر کام کرنے کی ممانعت ہے ۔کئی کمپنیاں آپ کو ملازمت تو دے دیں گی تاہم آپ متحدہ عرب امارات کے ایمگریشن قوانین کے تحت متعدد مراعات حاصل نہیں کر سکیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.