ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس، یکم جنوری 2017تا تیس جون 2017کا چھ ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا
منگل 28 فروری 2017 18:45
(جاری ہے)
پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 72000000روپے ،عمارات اور دکانات کے کرائے کی مد میں 2200000روپے مختص کیے گئے ہیں۔
متفرق لائسنس فیس کی مد میں 650000روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نقشہ جات کی منظوری میں 500000اور اشتہارات کی مد میں 600000رکھے گئے ہیں ، تنخواہوں اور اعزازیہ کی مد میں 35430998روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مواصلات کی مد میں 450000، یوٹیلٹیز کی مد میں 1420000،ریٹس اینڈ ٹیکسز کی مد میں 2100000، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 3310000، ٹوٹل جنرل اخراجات 7709000،جاری اخراجات کی مد میں 14989000،ملازمین کی پنشن کی مد میں 14000000روپے، اثاثہ جات کی مد میں 17300000روپے، مرمت کی مد میں 11480000روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم نے کہا کہ مختلف مدات میں ضلع کونسل اٹک ٹیکس لگائے گی جس کے لیے باقاعدہ ٹیکس کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس کمیٹی غیر ضروری ٹیکس نہیں لگائے گی بلکہ انہی ٹیکسوں کا نفاذ کیا جائے گا جو انتہائی ضروری ہیں ان ٹیکسوں کے ذریعے ضلع کونسل کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جو ضلع بھر کی ترقی کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لیے ضلع اٹک میں قائم آئل کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ وہ اپنی آمدنی کا تین سے پانچ فیصد حصہ ضلع اٹک کی ترقی کے لیے مختص کریں ۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ غازی بروتھا کی رائلٹی اٹک کے عوام کے لیے مختص کریں تاکہ ضلع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوسکے۔ ممبران ضلع کونسل نے بجٹ پر بحث بھی کی اور چیئر پرسن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.