ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کررہے ہیں ، محمد ہاشم غلزئی کمشنر قلات
منگل 28 فروری 2017 20:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی اور جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ اس جدید نظام کے تحت پورے ڈویژن میں منصوبوں کے مانیٹرنگ صحیح معنوں میں کیاجاسکے گا ۔سافٹ وئیر سے پورے ڈویژن کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ہر مرحلے کااندازہ لگایا جاسکے گا۔ کہ منصوبوں کی کب بنیاد رکھی گئی اور کام کتنا مکمل ہوا اور معیار کس تک بہتر ہے ۔ ان سب معلومات کا اندازہ اس سافٹ وئیر کے ذریعے لگا ئے جاسکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری انداز میں ان کو مکمل کیا جاسکے گا ۔عوام کے منصوبوں کو معیاری انداز میں مکمل کرناانتظامیہ کی اوّلین ذمہ داری ہے ۔اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ان سے عوام کو استفادہ کرایا جائے اور اس مانیٹرنگ سسٹم کو متعارف کرنے کا مقصد بھی یہی ہے ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ بہت جلد ایک ویب سائٹ بھی ڈویژنل سطح لانچ کررہے ہیں جن پر تمام منصوبوں کی معلومات دی جائینگی ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے یقین دلایا کہ خضدار کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کئے جائیں گے۔ یہاں کے صحافیوں کا اچھا کردار ہے اور وہ صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کررہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.