حیدرآباد ڈویژن میں مردم اور خانہ شماری 2017 کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس
منگل 28 فروری 2017 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں مردم اور خانہ شماری کے دونوں مراحل میں تمام علاقوں میں جانیوالی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ڈویژن کے اندر ضلع سطح پر سکیورٹی، عملے کیلئے رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹیشن کے علیحدہ تخمینے کے پلان بھی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس قومی مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے ڈویژنل، ضلعی اور تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کے علاوہ ضلعی اور تعلقہ سطح پر ٹیمیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس ، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مضبوط روابط قائم کرکے مردم اور خانہ شماری کے قومی کام کو کامیاب بنایا جائے گااجلاس کے دوران کمشنر حیدرآباد ڈویژن ساجد جمال ابڑو نے نادرا افسران کو ہدایت کی کہ وہ مردم اور خانہ شماری شروع ہونے سے قبل ڈویژن کے اندر تمام 18 سال تک عمر کے افراد کے شناختی کارڈ بنانے والے کام میں تیزی لائیں اور اس ضمن میں تمام افراد کے فارم پر کرنے اور درستگیوں میں ان کی مدد کریں جبکہ نادرا مراکز پر کام کومزید تیز کرنے اور تمام علاقوں میںنادرا موبائیل وینز روانہ کرنے کے سلسلے کو مزید تیز کرتے ہوئے پسماندہ علاقوں میں ٹیموں کو بھیجاجائے اور اس ضمن میں تمام معلومات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور میڈیا کو بھی دی جائے تاکہ تمام لوگوں کے شناختی کارڈ بنانے کو یقینی بنایا جاسکے اگر اس ضمن میں نادرا کو مزید عملے کی ضرورت ہو تو متعقلہ ضلعی انتظامیہ انہیں فراہم کریگی انہوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ تعلقہ سطح پر کوآرڈنینشن اجلاس طلب کرکے سیکیورٹی عملے کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کریں انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ مردم اور خانہ شماری اور سیکیورٹی عملے کی رہائش کے انتظامات کے لیے امتحانات کے مراحل کو بھی مد نظر رکھا جائے اور ان تعلیمی اداروں میں رہائش رکھی جائے جہاں امتحانات جاری نہ ہوں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے پہلے مرحلے کے تحت ضلع میں 15مارچ سے ہونیوالی مردم اور خانہ شماری کے متعلق کئے جانیوالے انتظامات کے متعلق کمشنر کو بریفنگ دی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد سید سجاد حیدر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حیدرآباد غلام مرتصیٰ میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا حیدرآباد ، اسٹیٹیکل افسر حیدرآباد ، کینوٹمینٹ افسر حیدرآباد ، اسسٹنٹ سینسز کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹر ،حیدرآباد ضلع کے سٹی، لطیف آباد ، قاسم آباد اور حیدرآباد دیہی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.