حرم مکی کی 63 سال پرانی یاد گاری تصویرجاری کردی گئی

بدھ 1 مارچ 2017 19:15

حرم مکی کی 63 سال پرانی یاد گاری تصویرجاری کردی گئی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)حرم مکی کی 63 سال پرانی یاد گاری تصویرجاری کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق حرم مکی کی یہ تصویر 63 سال پرانی ہے جسے 1954میں کھینچا گیا تھا۔اس میں مسجد الحرام ، کعبہ شریف، صحن مطاف، حفاظتی دیوار(باڑ) جس میں باب بنو شیبہ بنایا گیا واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے ماہر محی الدین الھاشمی کا کہنا تھاکہ عثمانی کوری ڈور میں موسم گرما میں نمازیوں کو سایہ فراہم کرنے کے لیے چھاتے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے حکم پر لگائے گئے تھے۔

مذکورہ تصویر میں مسجد الحرام کے چار اہم مقامات جن میں مقام ابراہیم بھی شامل ہے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تصویر میں زمزم کی عمارت بھی نمایاں نظر آتی ہے۔صحن مطاف دو حصوں میں منقسم ہے۔ کعبہ شریف کے اطراف میں صحن مطاف کے باہر ایک حفاظتی دیوار بھی موجود ہے۔ اس دیوارکو مسجد الحرام کے چار اہم مقامات سے مربوط کیا گیا تھا۔الھاشمی کا کہناتھا کہ عثمانی کوری ڈور مسجد حرام کے مقامات اربعہ کے درمیان ریتلی جگہ کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔