آل سٹارزسپر لیک ڈیس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد

بدھ 1 مارچ 2017 23:39

آل سٹارزسپر لیک ڈیس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) راولپنڈی میں منعقدہ آل سٹارزسپر لیک ڈیس ایبل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے خیبر پختونخواٹیم کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔خیبر پختونخواہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں ٹرائلز ٹیسٹ کرکٹرمحمدعمران خان اور فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوالیفایڈ کوچ محمد صدیق نے لئے۔

اس موقع پر پاکستان ہینڈی کیپ کرکٹ فیڈریشن کے چیئر مین وقار احمد خان سمیت دیگر عہدیدارناصر چوہدری،شیخ عبدالوحید،حضرت بلال سمیت صوبائی ہینڈی کیپ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جعفر شاہ بھی موجود تھے۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کے اکیڈمی میں لئے جانیوالے ان ٹرائلز میں پشاور،چارسدہ،تخت بھائی،نوشہرہ،ایبٹ آبادسمیت مختلف اضلاع سے 80سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان ہینڈی کیپ کرکٹ فیڈریشن کے چیئر مین وقار احمد خان نے کہاکہ دیگر کھیلوں کی طرح ڈس ایبل اور ہینڈی کیمپ کھلاڑی بھی کھیلوں کی دنیامیں ملک وقوم کی نیک نامی کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ،لیکن انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیاکرنے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے کہ پشاور میں لئے جانیوالے ٹرائلز میں اتنے زیادہ تعدادمیں کھلاڑی شرکت کیلئے آئے ہیں انشائ اللہ انہیں آگے جانے کیلئے راہ ہموار کرنے اور بنیادی وسائل فراہم کرینگے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوامیں ہینڈی کیپ کرکٹ کے فروغ میں انجینئر خان زیب خان اور جعفر شاہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :