حافظ آباد ، تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکردے ماری ، دو خواتین شدید زخمی

پیر 6 مارچ 2017 23:10

حافظ آباد ، تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکردے ماری ، دو خواتین شدید زخمی
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء) پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر شہزاد ولد محمد یونس ملک سکنہ چک نمبر169فیصل آباد اپنی کار میں بیوی اور ہمشیرہ کے ہمراہ سوار ہوکر موٹر وے ایم۔ٹو پر جارہا تھا کہ پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عامر شہزاد کی بیوی فیضہ تبسم اور ہمشیرہ عتیبہ چوہدری دونوں شدید ذخمی ہوگئیں جنھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ھسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :