پی ٹی آئی قائدعمران خا ن مالاکنڈ میں نظریاتی کارکنان کی پارٹی چھوڑنے کے وجوہات پرغور کریں ‘ دیگر پارٹیوں سے ریجکٹ ہونے والوں کو پی ٹی آئی کے بڑے عہدے دینے سئے نظریاتی کارکنان مایوس ہورہے ہیں
تحریک انصاف مالاکنڈ کے سابقہ ضلعی صدر اور سابقہ امیدوار پی کے 98ڈاکٹر فضل محمد کا بیان
ہفتہ 11 مارچ 2017 18:43
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کی مالاکنڈ میں نامزد قیادت کا کارکنان کے ساتھ رابطہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان آئے روز پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور نامزدقیادت خاموش تماشائی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں ضلع مالاکنڈ کے ورکرز کی آواز نہ سنی گئی جس کے خراب نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت کے باوجود ضلعی اور تحصیل حکومتیں دوسروں کے حوالہ ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے منتخب قیادت پی ٹی آئی وکرکرز کو میسر نہیں منتخب ممبران اسمبلی کے موبائل نمبرز تک بند رہتے ہیں کارکنان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آرہے۔ انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مین بھی سیاسی مخلافین کے کہنے پر کام ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان مایوس لوٹ آتے ہیں جس سے پی ٹی آئی کا گراف گر ررہا ہے۔ انہون نے کہا کہ اقتدار میں بھی پی ٹی آئی کو سیاسی کارکنان چھوڑ رہے ہیں تو الیکشن کے نزدیک کے دنوں میں تو شاید کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز ختم ہوچکے ہوں گے۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو ہوش کے ناخن لیکر مالاکنڈ میں پارٹی کے تنزلی کے اسباب دور کرنے اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو مالاکنڈ کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے۔انہون نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ بار بار دعوتوں کے باوجود پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ اور وزرائ مالاکنڈ کے تحصیل درگئی کا دورہ تک نہیں کرسکے جس سے یہاں کے عوام میں حکومت کی ناکامی کے حوالے سے خدشات بڑھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اگر پشاور تک اپنے مسائل لے بھی جاتے ہیں تو ان کے لئے میرٹ اور دوسروں کے لئے میرٹ کی کوئی قید نہیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.