آب پاشی کا اسکارپ منصوبہ 1092 ٹیوب ویلز اور چار نکاسی آب کے نالوں پر مشتمل ہے ، جن کی طوالت 49 میلز پر مشتمل ہے اور یہ منصوبہ گھوٹکی فیڈر کینال ایریا میں کام کرتا ہے
سندھ کے سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کاوقفہ سوالات کے دوران سوالوں کا جواب
پیر 13 مارچ 2017 23:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ واپڈا کی جانب سے 1984 اور 1992-93 ئ کے دوران سندھ کے محکمہ آب پاشی کے حوالے کیا گیا تھا۔
بعد میں ایک نیا پروگرام 2010 اور 2012 کے درمیان شروع کیا گیا۔ وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہا اب رسانی کے علاقے کا اضافی پانی نکاسی نیٹ ورک کے ذریعہ پمپنگ اسٹیشن سے محکمہ آب پاشی مختلف کینالز میں خارج کرتا ہے ، جس کے ذریعہ سیم اور زیر زمین پانی کی سطح کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے ان اقدامات کے باعث کاشت کاری میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے پورے منصوبے کی باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی مٹھی کی جانب سے ایک جونیئر کلرک ریاض احمد کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2008 سے لے کر 2013 کوئی اور مقدمہ قائم نہیں کیا گیا ، جس پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ظفر کمالی کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ آب پاشی والے سب مکے مدینے میں رہتے ہیں ، جن کا کرپشن کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک سندھی اخبار کا تراشہ ایوان میں دکھایا ، جس میں محکمہ آب پاشی میں 25 ارب روپے کی کرپشن کا ذکر کیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پارلیمانی قواعد کے مطابق اخباری تراشوں پر کسی تحریک کو بھی تسلیم نہیں کیا جاتا۔ مسلم لیگ (ن) کی سورٹھ تھیبو نے کہا کہ یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ کرپشن کے الزام میں صرف ایک جونیئر کلرک پکڑا گیا اور باقی ایماندار ہیں۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہرو نے کہا کہ 2008 سے لے کر 2013 تک محکمہ آب پاشی میں کرپشن کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ہے ، جس پر محکمہ آب پاشی کو تمغہ حسن کارکردگی ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کلرک کو شاید اس لیے پکڑ لیا گیا کہ اس کی گردن پتلی تھی ، جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ میں اینٹی کرپشن کورٹ میں جا کر کہوں گا کہ ہیر اسماعیل سوہو کو کرپشن کے الزام میں پکڑے جانے والے اس کلرک سے ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غریب نے گاڑیوں کی خریداری میں فراڈ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.