ایس ای سی پی کا ڈیفالٹ کرنے والے بروکرز کے خلاف ایکشن تیز ، بروکرز ، میسرز ایم آر سکیورٹیز کا برطانوی پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات حاصل کر لیں
جمعرات 16 مارچ 2017 21:45
(جاری ہے)
فنانشل کنڈیکٹ اتھارٹی برطانیہ کی کپیٹل مارکیٹ کا موثر ریگولیٹری ادارہ ہے۔ ایس ای سی پی نے ایف سی اے سے رابطہ کر کے پاکستان میں ڈیفالٹ کرنے والے بروکر ایم آر سکیورٹیز کے مالک مظہر رفیق کے خلاف غیر قانونی ڈیپازٹ وصول کرنے پر برطانیہ کے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔
اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے آئیسکو کے پلیٹ فارم سے کثیر ملکی مفاہمتی یاداشت کے تحت پاکستان میں ڈیفالٹ کرنے والے بروکر، ایس (Ace) سکیورٹیز کی تفصیلات کینیڈا کے سکیورٹیز ریگولیٹری ادارے کو بھجوا رہے ہیں۔ اس ادارے نے بھی ایس ای سی پی کی درخواست پر بہت مثبت جواب دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی نے ممکنہ طور پر ڈیفالٹ کرنے والے بروکروں کی معلومات وزارت داخلہ کو بھجوا دیں ہیں تا کہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالے جا سکیں۔ مارکیٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام اور سرمایہ کاروں کے اثاثوں کو محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت ایس ای سی پی سٹاک مارکیٹ اور اس سے منسلک شراکت داروں کی مکمل چھان بین کر رہا ہے تاکہ ایسے عوامل کی نشاندہی کی جا سکے جو کہ مارکیٹ میں مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔ اپنی انکوائریوں‘ تفتیشی کارروائیوں اور معائنوں سے متعلقہ ڈیٹا اور دیگر معلومات تک آسان رسائی کے لئے ایس ای سی پی نے وزات خزانہ کے ذریعے وزارت داخلہ سے استدعا کی ہے کہ اسے ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ‘ کمپیوٹرائزد شناخت رکھنے والوں کے رشتہ داروں‘ ترک وطن‘ پاسپورٹس کے ریکارڈ اور متعلقہ ایجنسیوں کی مدد سے ڈیجیٹل فورینزک سہولتیں فراہم کی جائیں۔ان معلومات اور ڈیٹا تک براہ راست رسائی حاصل ہونے سے ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم اور سکیورٹیز کیشن کی عالمی تنظیم، آئیسکو کی جانب سے طے کردہ معیارات کے مطابق ہو جائے گی۔ ایس ای سی پی نے سٹاک مارکیٹ بارے گمراہ کن ریسرچ رپوٹوں کا نوٹس لے لیا۔(و خ )متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.