شبقدر:ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ،2 ایف سی اہلکارشہید

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 مارچ 2017 09:00

شبقدر:ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملہ،2 ایف سی اہلکارشہید
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ۔2017ء)چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے عائشہ کور میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہیدہوگیا، جبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

(جاری ہے)

مچنی کےعلاقہ عائشہ کور میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں حملہ کیا، جس میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، دہشتگردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق علاقے میں سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن جاری ہے۔