ایشیاء کی تین سرفہرست یونیورسٹیوں میں دو چین میں ہیں ، ٹائمز ہائی ایجوکیشن کی تحقیق

جمعہ 17 مارچ 2017 16:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای ) کی طرف سے گذشتہ روز شائع کی جانیوالی تحقیق کے مطابق ایشیاء میں تین سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے دو چین میں ہیں ، ٹی ایچ ای کی طرف سے 2017ء کیلئے ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی نے پیکنگ یونیورسٹی اور ٹسنگہوا یونیورسٹی جو کہ دونوں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں کو خطے میں دوسری اور تیسری بہترین یونیورسٹیاں قراردیا گیاہے ، نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کو بہترین قرار دیا گیا ہے ،ایشیاء میں تین سو سرفہرست یونیورسٹیوں کی فہرست میں مجموعی طورپر چین کے 54ادارے شامل ہیں ، پیکنگ یونیورسٹی جو بیائی ڈا کے نام سے مشہورہے اور ٹسنگہوا یونیورسٹی کے بعد دوسری سب سے بڑی قراردی جانیوالی یونیورسٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف چائنا ہے جو کہ پندرہویں نمبر پر ہے ، فڈن یونیورسٹی سولہویں نمبر ، شنگھائی جیائو ٹونگ یونیورسٹی اٹھارہویں اور جی جیانگ یونیورسٹی انیسویں نمبر ہے ، چین کی سرفہرست بیس یونیورسٹیوں میں چھ یونیورسٹیوں کے ساتھ سب سے زیادہ نمائندگی ہے جس کے بعد پانچ ، پانچ اداروں کے ساتھ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کا نمبر ہے ۔

متعلقہ عنوان :