ایس ای سی پی کا نان لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر گول میز کانفرنس کا انعقاد
ہفتہ 18 مارچ 2017 17:49
(جاری ہے)
کارپوریٹ گورننس کیاصول بین الاقوامی تجربات اور مقامی ضروریات کو مد نظررکھ کربنائے گئے ہیں۔
ان میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اورخودمختارڈائریکٹرز کے فرائض و ذمہ داریوں، ان کے معاوضوں، نگرانی، کمپنی کے داخلی کنٹرول اور کارکردگی کے جانچنے کے لئے رہنما ئی فراہم کی گئی ہے۔ ورکشاپ میں کارپوریٹ گورننس کے ماہرین، اکاؤنٹنگ کے شعبے سے پروفیشنلز، انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں خواتین اینٹرا پنورز کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر کارپوریٹ سپر ویژن آمنہ عزیز نے شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا کہ کارپوریٹ گورننس کے پیش کردہ اصول نان لسٹڈ کمپنیوں کے نظام کو بہتر بنانے میں کس طرح مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) میں ترقی کرنے کے بہت مواقع ہیں اور چھوٹی کمپنیوں کو بھی کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنا نے کا بہت فائدہ ہو سکتا ہیاور وہ سٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہو کر اپنی بڑھوتی کے لئے سرمایہ بھی اکٹھا کر سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے لئے کمپنیوں کے مالی معاملات اور آپریشن کی سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ لہذا اگر چھوٹی کمپنیاں سٹاک مارکیٹ میں رجسٹر ہو کر سرمایہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو انہیں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانا ہو گا اور اس سلسلے میں ایس ای سی پی جاری کردہ اصول بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے منیب انصاری نے ایس ایم اِیزکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے جاری کردہ کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر عمل درآمد کر کے پاکستان کے کارپوریٹ کلچرکو جدید بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سائیپ کے حماد صدیقی نے شرکا کو کارپوریٹ گورننس کے فوائد سے آگاہ کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے سابق صدر، مجاہد عیشائی نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں میں بھی گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کمپنی ے خودمختار ڈائریکٹر کی اہمیت اور ذمہ داریوں پر بھی بریفنگ دی۔ ورکشاپ کے اختتام میں پیش کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ نان لسٹڈ کمپنیاں اپنی سالانہ رپوٹوں میں اپنے مالی حسابات اورکمپنی کی کارکردگی کے بارے میں جامع معلومات شامل کیا کریں۔ نا ن لسٹڈ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو چاہئے کہ اپنی کا کارکردگی کو جانچنے اور اس کے موثر نگرانی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں۔ کمپنی کے بورڈ کے اجلاس تواتر سے پونے چاہیں تا کہ کمپنی کے مالی معاملات اور آپریشنل کارکردگی پر نظر رکھی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.