ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے 9 ڈویژن میںجدید لیبز کے قیام کا فیصلہ، فلٹر کلینکس کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل
پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک نے کام شروع کر دیا ، ایسے فلٹرکلینکس صوبے کے 36 اضلاع میں بنائے جائینگے،شہبازشریف
منگل 21 مارچ 2017 19:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے 36 اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ 7 روز میں جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس کے مربوط کنٹرول پروگرام پر عمل پیرا ہے تاہم ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کیلئے عوام کو آگاہی دینا ضروری ہے لہذا اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے بچانا بڑی عوامی خدمت ہے اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اوراس حوالے سے ہیپاٹائٹس ریگولیشن بل لایا جا رہا ہی-وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ لاہور میں بنائے گئے جدید ترین ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا ماڈل دوسرے اضلاع میں بھی اپنایا جائی- انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں پہلے سے موجود جگر کے امراض کے علاج معالجے کی سہولتوں کو اپ گریڈ کیا جائے اورہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے موجودہ سہولتوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ان کا سروے جلد مکمل کیا جائے اورہیپاٹائٹس کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین سے بھی مشاور ت کی جائی- صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صحت ، خزانہ ، مواصلات و تعمیرات ، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-مزید اہم خبریں
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
-
پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی‘مریم اورنگزیب
-
پنجاب میں گندم کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو کچھ نہیں ملے گا،میرے خلاف انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی‘ محسن نقوی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
عمران خان نے پی اے سی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا، شیر افضل مروت
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.