وزیر خوراک بلال یاسین کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کاہنہ فروٹ منڈی کا دورہ، ناقص انتظامات پر سرکاری کولڈ سٹوریج کو 2 لاکھ جرمانہ
درجہ دوئم، سوئم کے پھلوں کو رنگ کر کے درجہ اول کی قیمتوں میں فروخت کیے جانے کی شکایت پر چھاپہ مارا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حشرات کی موجودگی،ٹمپریچر کنٹرول کے نامناسب انتظامات اورناقص صفائی پر سٹور انتظامیہ کی سرزنش
منگل 21 مارچ 2017 21:32
(جاری ہے)
اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ پھلوں کو رنگ کر کے درجہ دوئم، اور سوئم کے پھلوں کو درجہ اول کی قیمتوں میں فروخت کرنے اور اس مقصد کے لیے مضر صحت کیمیکلز اور انسانی صحت کے لیے مضررنگ استعمال کرنے کی شکایت پر چھاپہ مارا تاہم تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے اور کیمیکل یا رنگوں کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انھوں نے کہا کہ چند ٹکوں کی خاطر لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی پھلوں کو رنگ کرکے فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اورفوڈ اتھارٹی ٹیمیں ایسے تمام مقامات کی چیکنگ کر رہی ہیں اور ابھی تک کہیں سے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔انھوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.