ہماری حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں تعلیم کے میدان میں بے پناہ ترقی ہوئی، وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان
منگل 21 مارچ 2017 22:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی تعلیم کے شعبہ میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے احسن اقدامات کی وجہ سے 34 لاکھ سکولوں سے باہر بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن ہوا۔ سکولوں کی سہولیات میں بہتری آئی اور تعلیم مکمل کئے بغیر طلباء کے سکولوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد 67 سالوں میں ملک میں تعلیم پر اتنا کام نہیں ہوا جتنا کہ ہماری حکومت نے تین سالوں کے دوران کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کر دیا گیا۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے درسی کتاب خوش آئند ہے، تعلیم پر تربیت کا پہلو غالب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور آج کے بچے تیز ہو گئے ہیں اور علم تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کی حامل کتب حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی دائرہ میں رہ کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بین الصوبائی رابطہ کا فورم فعال کیا ہے، اب تک نو اجلاس کرا چکے ہیں اور کم از کم معیارات مقرر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصاب پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ قومی نصاب کونسل بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں کتب بینی کی عادت ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت انٹرنیٹ پر لغو باتوں کی بہتات ہے جن سے اجتناب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سٹیزن شپ کی تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی، اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اقبال ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر امین الحسنین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.