قومی اسمبلی اجلاس ،ْ سرکاری نجی شراکت داری اتھارٹی بل 2017ء اورپاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء کی منظوری
بدھ 22 مارچ 2017 17:01
(جاری ہے)
اس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔
پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ سرکاری و نجی شراکتی بل 2017ء منظور کیا جائے ،ْڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بورڈ کے ارکان کا کورم صرف ارکان پر مشتمل ہے جس پر ہمارے تحفظات ہیں اس سے معاملات کی شفافیت متاثر ہوگی۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے کہا کہ فنانس کمیٹی نے بل کا تفصیلی جائزہ لے کر ایوان میں پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بل سینٹ سے منظور ہو کر آیا ہے۔ اس بل میں دونوں ایوانوں کی رائے شامل اور اجتماعی دانش کا مظہر ہے ،ْقومی اسمبلی نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء کی منظوری دی گئی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان انکوائری کمشنز بل 2017ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ سید نوید قمر اور شاہ محمود قریشی نے اعتراض کیا کہ پہلے ایجنڈ ے کے دیگر آئٹم نمٹا لئے جائیں۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ پہلے ایجنڈے کے دیگر آئٹم لے لئے جائیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ قومی اسمبلی سے پاکستان کمیشن آف انکوائری بل 2017ء کی تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی تمام شقوں پر منظوری حاصل کی۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔اجلا س کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی دستور 24ویں اور 25ویں ترمیم بل 2016ء کی رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔اجلاس کے دور ان نسیمہ حفیظ پانیزئی نے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی جولائی تا دسمبر 2015ء تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان ملک ابرار احمد نے قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کی جنوری تا جون 2016ء اور جولائی تا دسمبر 2016ء کی دو معیادی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.