چین ،سنکیانگ میں لمبی داڑھی رکھنے اور پردہ کرنے پر پابندی عائد

ہفتہ 1 اپریل 2017 19:39

چین ،سنکیانگ میں لمبی داڑھی رکھنے اور پردہ کرنے پر پابندی عائد
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) چین نے اپنے مغربی علاقے کے صو بے سنکیانگ میں لمبی داڑھی رکھنے اور پردہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ سنکیانگ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرتے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اپنے مغربی علاقے سنکیانگ میں نئی پابندیاں متعارف کروائی ہیں جنھیں اسلامی انتہاپسندی کے خلاف مہم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات میں ’غیرفطری‘ طور پر لمبی داڑھیاں رکھنے، عوامی مقامات پر پردہ کرنے اور سرکاری ٹی وی دیکھنے سے انکار پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں علاقے میں خونی جھڑپیں بھی دیکھی گئی ہیں۔چین کی حکومت پرتشدد واقعات کا ذمہ دار مسلمان شدت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کو قرار دیتی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شورش جابرانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے، اور نئے اقدامات اویغور لوگوں کو شدت پسندی کی جانب مزید دھکیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ سنکیانگ میں اسی طرح کی پابندیاں پہلے بھی نافذ تھی لیکن اب نھیں قانونی طور پر لاگو کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے نئے قوانین کے مطابق درج ذیل اقدامات پر پابندی ہوگی ،بچوں کو سرکاری سکول میں بھیجنے کی اجازت نہ دینا،خاندانی منصوبہ بندی پر عمل نہ کرنا،قانونی دستاویزات کو جان بوجھ کر ضائع کرنا اور صرف مذہبی طریقے کے مطابق شادی کرنا۔

قوانین کے مطابق پورے جسم کے پردے بشمول چہرے کا نقاب کرنے والوں کو ملازمین عوامی مقامات جیسا سٹیشنوں اور ہوائی اڈوں میں داخل ہونے سے ’منع کریں‘ گے اور ان کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں گے۔یہ پابندیاں سنکیانگ کے قانون سازوں نے منظور کیا ہے اور علاقے کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔اس سے قبل چینی حکام کی جانب سے اویغوروں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کرنے جیسے اقدامات اٹھا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :