سپین، بارسلونا کے ہاتھوں 12-0 کی بدترین شکست پر فٹبال کوچ اور کھلاڑی گرفتار

بدھ 5 اپریل 2017 12:24

سپین، بارسلونا کے ہاتھوں 12-0 کی بدترین شکست پر فٹبال کوچ اور کھلاڑی ..
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء)تھرڈ ڈویژن کی ہسپانوی ٹیم ایلڈین کی بارسلونا کی بی ٹیم کے 12-0 کی بدترین شکست کے بعد پولیس نے میچ فکسنگ کے شبہ میں کوچ اور دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ۔ایلڈین کے اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوچ فلیپو ڈی پیرو کے ساتھ ساتھ دو کھلاڑیوں اور کلب کو چلانے والے اطالوی سرمایہ دار کو گرفتار کر کے ان سے سوالت کیے گئے اس سلسلے میں ایلڈنس کے کھلاڑی شیخ سعد نے اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں اور کوچ کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔

اسپین کے سیکنڈ ڈویژن میں ہونے والی اس شکست کے ساتھ ہی کلب نے بدترین شکست کا ریکارڈ برابر کردیا۔شیخ سعد نے ریڈیو اسٹیشن کڈینا کوپا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے میچ پر لگائے گئی شرطوں سے بڑی رقم کمائی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کلب کے صدر ڈیوڈ ایگوئلر نے پولیس اور ہسپانوی فٹبال حکام کو مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی۔ڈی پیرو کو رواں سیزن کے اوائل میں اس وقت کوچ کا عہدہ سونپا گیا تھا جب ایک اطالوی سرمایہ دار نے کلب کے معاملات سنبھال لیے تھے اور اب شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں یہ سرمایہ کہیں میچ فکسنگ یا غیرقانونی بیٹنگ سے منسلک تو نہیں۔

اسپینش لیگ کے صدر زیویئر ٹیباس نے کہا کہ ہم اس کی ضرور تفتیش کریں گے کیونکہ میچ فکسنگ کی بات کی جائے تو انگلیاں سیدھی ایک اطالوی گروپ کی جانب اٹھتی ہیں۔