چین نے اثاثوں میں اضافے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے مالیاتی شرائط سخت کر دیں

اتوار 16 اپریل 2017 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2017ء) چین نے بظاہر واضح طورپر اثاثوں میں اضافے کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے مالیاتی شرائط سخت کر دی ہیں ، چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن ( سی آئی سی سی ) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے کریڈٹ ایکسپینشن کے قابل ذکر کے ڈیکلریشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے زیادہ محتاط مالیاتی پالیسی موقف کی بدولت اثاثوں میں ناہموار اضافے کا ازالہ کرنے میں مدد ملی ہے ، مجموعی سماجی فنانسنگ (ٹی ایس ایف ) جو قرضوں میں اضافے کی رفتار کا زیادہ جامع پیمانہ ہے کی ردوبدل شدہ پیداوار فروری کی 6.4فیصد سے مارچ میں نمایاں طورپر 15.6فیصد کم ہو گئی ، منی مارکیٹ کی شرحوں میں بھی اضافہ ہو گیا ، بااثر اوسط انٹربینک آفرڈ ریٹ اور رہن رکھنے والے ریپو کی شرح مارچ میں بالترتیب 2.62فیصد اور 2.84فیصد بڑ ھ گئی ، مارچ میں مالیاتی شرائط میں سختی کیا جانا بظاہر سہ ماہی کو ختم ہونیوالے ایم پی اے کی وجہ سے دکھائی دیتا ہے تا ہم ایسا زیادہ محتاط مالیاتی پالیسی موقف اور مالیاتی ناہمواریوں کے بارے میں مزید پالیسی کوششوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :