قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم کی نشاندہی کی وجہ سے کچھ دیر معطل رہی

پیر اپریل 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم کی نشاندہی کی وجہ سے کچھ دیر معطل رہی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے واک آئوٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل نے کورم کی نشاندہی کر دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کر دی۔

متعلقہ عنوان :