کاشتکاروں کوگندم کا بیج ہر قسم کی آلائشوں اور نقصانات سے محفوظ رکھنے کیلئے سٹور کرنے سے پہلے سیڈ گریڈر سے صاف کروانے کی ہدائت

منگل 18 اپریل 2017 15:34

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کروا لیں تاکہ اسے ہر قسم کی آلائشوں اور نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کیلئے جس کھیت کا انتخاب کیا جائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہونا چاہیے نیز بیج کیلئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے گندم کا بیج محفوظ کرتے وقت اس پر گندم کی قسم کا نام بھی واضح طور پر درج کرنے کی ہدائت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کیلئے تھریشننگ سے قبل تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کر لیا جائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزاء شامل نہ ہو سکیں۔انہوںنے کہا کہ کاشکار اس سلسلہ میں مزید معلومات ، مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے شام 8بجے تک مفت کال کر کے معلومات و رہنمائی اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔