نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، طلباء مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں
منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اصغر مال کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
جمعہ 21 اپریل 2017 17:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اورطالب علموں کو سیاسی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے کی بجائے تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے جس سے معیارتعلیم بڑھے گا جبکہ اصغر مال کالج ایک ایساادارہ ہے جس نے بہترین تعلیمی معیار کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مسعود ملک نے کہا کہ طلبہ کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت کا پاس رکھتے ہوئے سخت محنت کرنی چاہیئے اور ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئیے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو آنے والے چیلنجز کیلئے تیار رکھیں۔ ادیب و سینئر صحافی جواد مرزا نے کہا کہ نئی نسل خصوصی طور پر طالب علموں کو محنت کے ساتھ اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے اور پھر اللہ سے رجوع کریں گے تو کامیابی ہوگی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل خوشی محمد ناصر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اس سال 40 پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ساڑھے تین لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے، اساتذہ نے ٹیلنٹ پول پروگرام کے تحت طلبہ کو تربیت دی اور مقابلہ جات میں حصہ دلوایا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مسعود ملک نے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں جبکہ سینئر صحافی جواد مرزا اور پرنسپل خوشی محمد ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے ، کالج انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کو گلدستہ پیش کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.