تاجروں کے خون پسینے سے کشیدشدہ ٹیکس سے کرپٹ حکمران موج میلا کررہے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
موجودہ نظام حکمران طبقہ کو پالتا ہے اور عوام کو غلام بناتا ہے، عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات بجلی کی غیر علانیہ بندش سے کاروباری مراکز بنداور مزدوروں کے گھروںمیں فاقے ہیں قرضے لے کر عیاشی کے منصوبوں پر خرچ کرنے والے حکمرانوں نے بچے بچے کا بال قرضے میں جکڑ دیا ہے عدالتیں انصاف مہیا کرنے کے لیے جانے کن خاص گھڑیوں کی منتظر ہیں، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک عدالتی فیصلے نے بھی آل شریف کے مالی جرائم کا پردہ چا ک کر دیا ہے
ہفتہ 22 اپریل 2017 21:09
(جاری ہے)
کبھی 6 ماہ اور کبھی دو سال میں بجلی بحران پر قابو پانے والے حکمرانوں کے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں۔
مہنگائی ،بیروزگار ی میں اضافہ جبکہ تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی ضروریات سے عوام محروم ہیں۔ عوام حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ تاجر رہنمائوں میں حاجی محمد اسحاق، منصور بلال، الطاف رندھاوا، حافظ غلام فرید، میاں طاہر، محبوب عالم، حفیظ خان، حاجی عبدالخالق، عمر خان ، طارق الطاف، چودھری افضل گجر، شیخ آفتاب، شیخ عامر رفیع و دیگر شامل تھے۔ تاجر برادری نے خرم نواز گنڈاپور کو لوڈشیڈنگ ،ناجائز ٹیکس سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک نے کہا کہ پاکستان کا سب سے سنگین مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن نے سیاسی ابتری، معاشی تباہ حالی، امن و امان کی تباہی اور ملک کی آزادی کو دائو پر لگادیا ہے۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک آج اغیار کا محتاج ہو چکا ہے، حکمرانی کھیل بن چکا ہے،ہیرو اور ولن دونوں کا تعلق اوپری طبقات سے ہوتا ہے۔ موجودہ نظام حکمران طبقات کو پالتا ہے اور عوام کو غلام بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے، اپنے ہرکاروں کو بچانے اور بندربانٹ میں مصروف ہے، عدالتیں انصاف مہیا کرنے کیلئے جانیں کن خاص گھڑیوں کی منتظر ہیں۔ احتسابی ادارے نجانے اندر خانے کون سے احتساب میں مصروف رہتے ہیں کہ کوئی بھی ان کی زدمیں عملی طور پر نہیں آتا۔ تاجر برادری اور پوری قوم قاتل ،منفی سرگرمیوں میں ملوث ضمیر فروشوں کے شاہانہ انداز دیکھ کر پریشان ہے۔ تاجروں کے خون پسینے سے کشید شدہ ٹیکس سے حکمران موج میلہ کررہے ہیں جبکہ حکمران اپنے بچوں اور چمچوں سمیت دیگیں ہضم کر کے دامن جھاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف دیمک لگ چکی ہے اور خطوط و کمیشن کا چرچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے بھی آل شریف کے مالی جرائم کا پردہ چا ک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور محب وطن صحافی آواز بلندکررہے ہیں لیکن ’’صم بکم‘‘ارباب اختیار جانے کس بڑے عذاب کے منتظر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.