حکومت لائیواسٹاک کو فروغ دینے کیلئے بجٹ میں بہت بڑی رقم مختلف نوعیت کے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے
صوبائی مشیر حیوانات جنگلات و ماحولیات عبیداللہ جان
ہفتہ 29 اپریل 2017 17:23
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت لائیوسٹاک کو فروغ دینے کیلئے بجٹ میں بہت بڑی رقم مختلف نوعیت کے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے۔
پولٹری اور ڈیری کے شعبوں کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ بے روز گاری اور غربت کے خاتمے میں مالداری کا نہایت اہم کردار ہے جس کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پولٹری اور ڈیری کے مختلف پروجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔ جس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں ںنے کہا کہ گذشتہ خشک سالی سے صوبے کے چالیس لاکھ مویشی ہلاک ہوئے جس سے مالدار طبقہ محنت مزدوری پر مجبور ہوکر اندرون ملک نکل مکانی پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالداروں کو مویشی کی دیکھ بھال کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے مختلف بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ کے ڈاکٹرزسے ضروری مشورہ کرنا چاہیے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھ کر مویشوں کی اچھی افزائش نسل بڑھانی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیماریا ں جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے جانوروں کو منتقل ہوسکتی ہیں جوکہ بلا آخرجان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا اور صحت مند گوشت ایک صحت مند جسم کیلئے ضروری ہے۔ بیمار جانداروں کے گوشت سے ہم بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی نسل کے مویشوں سے ہمارا ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ آسڑیلیا نے مالدرای کے شعبے کو فروغ دیکر معاشی ترقی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے رہنے سہنے کے مقامات کو صاف اورسپرے کرا کر چیچڑز کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔مالدار خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.