ضلع اٹک میں جاری ترقیاتی سکیموںمیں کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر اٹک
ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57
(جاری ہے)
۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں جو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مرہون منت ہیں اور ان کی خصوصی ہدایات پر ضلع اٹک کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
انہوںنے محکمہ پبلک ہیلتھ ، بلڈنگ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں منتخب سیاسی قیادت کے ہمراہ تمام ترقیاتی کاموں کا معائینہ کریں اور اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ کام کے اعلیٰ ترین معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیداروں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں اور ایسے ٹھیکیداروں کو شامل کیا جائے جو اپنا کام دیانتداری اور جانفشانی سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف محکمہ ہیلتھ ، ایجوکیشن ، پبلک ہیلتھ اور دیگر عوامی ترقیاتی سکیموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور انہیں ملک بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ رانا اکبر حیات نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع اٹک میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی نگرانی تمام منتخب سیاسی نمائیندے خود کررہے ہیں اور اس سلسلے میں کام کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرصحت کاایوی سینا میڈیکل کالج میں طلبہ کے ساتھ مختلف واقعات کا نوٹس
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.