کا شت کار مونگ کو تر وتر میں حالت میں قطاروںمیں کا شت کریں :ز رعی ماہرین

ہفتہ 6 مئی 2017 15:18

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2017ء) ز رعی ماہرین نے مونگ کے کا شت کار و ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ ا س کیلئے میرا زمین کا انتخاب کریں ،2سے 3با ر ہل بمعہ سہاگا دے کر زمین کو تیار کریں ،مونگ کی منظور شد ہ اقسام نیاب مونگ 2011نیاب مونگ 2006اور ازری مونگ 2006کا 10سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعما ل کریں مونگ کا شت سے قبل ا س کے بیج کو نا ئٹرو جن اور فاسفورس کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگا ئو بہتر ہوتاہے ،پودو ں کی نائٹروجن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلا حیت بڑ ھ جا تی ہے اور پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے، مونگ کو تر وتر حالت میں ڈر ل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروںمیں کا شت کریں جبکہ بار ش والے علاقوںمیں پٹریوں پر کا شت کریں ،ایک بور ی ڈی اے پی یا ایک بور ی ٹی ایس پی آدھی بور ی یو ر یا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت استعمال کریں،فصل کی آپیاشی بروقت کریں ،بہار یہ مونگ کی فصل کو تین سے چا ر آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے ،اس لیے فصل کو پہلا پانی اگا ئو کے 3یا چار ہفتہ بعد ،دوسرا پھو ل نکلنے پر ،بعدازاں پھلیاں بننے اور پھلیوںمیں دانہ بننے پر لگایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :