افغان طالبان کا قندوز کے شہرذال پر قبضہ-فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
میاں محمد ندیم اتوار 7 مئی 2017 14:28
(جاری ہے)
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان ضلع ذال پر اپنے جنگجووں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی کونسل کے ایک رکن ربانی ربانی نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے مختلف اطراف سے افغان سکیورٹی فورسز کے چیک پوائنٹس پر حملہ کیا تھا۔ وہ ہفتے کی صبح تمام ضلع پر قبضے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اس وقت ان کا قلعہ ذال پر مکمل کنٹرول ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں طالبان مزاحمت کاروں نے افغان سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کررکھے ہیں۔طالبان گذشتہ ڈیڑھ ایک سال کے دوران میں دو مرتبہ قندوز شہر اور اس کے نزدیک واقع ایک اور ضلع خان آباد پر قبضہ کرچکے ہیں لیکن ان کا یہ قبضہ تھوڑے دنوں تک ہی برقرار رہا تھا اور انھیں ہفتے عشرے کے بعد ہی افغان فورسز نے امریکا کے لڑاکا طیاروں کے حملوں اور نیٹو فوجیوں کی مدد سے ان شہروں سے نکال باہر کیا تھا۔جنگی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا امریکی مدد سے زیادہ دیر تک علاقوں پر قبضہ برقراررکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے جبکہ کچھ ماہرین اس امر کی پشینگوئی کرچکے ہیں کہ رواں سال کے آخرتک افغان طالبان ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرسکتے ہیں- افغان طالبان گوریلاز سخت موسم میں اپنی کاروائیوں میں شدت لاتے ہیں اور موسم گرما میں خصوصاافغانستان کے گرم علاقوں میں جہاں موسم کی شدت کی وجہ سے امریکی افواج اپنے فوجی اڈوں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں افغان طالبان اس کا بھرپور فائد اٹھاتے ہیں اور حملے تیزکردیتے ہیںرواں سال موسم گرما کے آغازمیں ہی افغان طالبان نے بڑے حملے کیئے ہیں-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.