مصر، اردن، ملائیشیا، ترکی اور دیگر ممالک کے سفراء کا اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
منگل 9 مئی 2017 22:36
(جاری ہے)
ان قیدیوں پر نا صرف غیر انسانی مظالم کئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں اور ان کو اپنے خاندانوں سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ان قیدیوں نے 17 اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے تاکہ عالمی ضمیر جاگے اور اس بھوک ہڑتال کو 23 دن گزر چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دبائو ڈالے کہ فلسطینی قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق، عالمی قوانین کے مطابق فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے امت مسلمہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بربریت کو دنیا کے سامنے لائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنٹر آف پاکستان فار انٹرنیشنل ریلیشنز کی صدر آمنہ ملک نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں اور اسرائیلی مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔ آخر میں تمام مسلم ممالک کے سفیروں نے سٹیج پر آ کر فلسطینی سفیر سے اظہار یکجہتی کیا اور فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کے پوسٹر ہاتھ میں اٹھا کر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب عمران یعقوب ڈھلوں نے تقریب میں شرکت کے لئے آنے والے مسلم ممالک کے سفراء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریب کا انعقاد نیشنل پریس کلب کے لئے اعزاز ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.