ڈان لیکس معاملہ حل ہو گیا انتظارہے ڈی آئی خان میں 250طالبان کے فرارکی رپورٹ بھی آئیگی، خرم دستگیر

بدھ 10 مئی 2017 23:33

ڈان لیکس معاملہ حل ہو گیا انتظارہے ڈی آئی خان میں 250طالبان کے فرارکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے پر جمہوریت آگے بڑھی ہے،انتظارہے ڈی آئی خان میں 250طالبان کے فرارکی رپورٹ بھی آئیگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ سول ملٹری تنائو کا چورن بیچنے والے بہت ہیں ،ہمیں ایک دوسرے کوغداراورملک دشمن کہنے کاسلسلہ ختم کردیناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا، اب معاملہ سوشل میڈیا پر طے نہیں ہوا کرے گا،ڈان لیکس معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہونے پر جمہوریت آگے بڑھی ہے، ڈان لیکس رپورٹ بارے بات بہت لوگ کرتے ہیں ، ہمیں انتظارہے ڈی آئی خان میں 250طالبان کے فرارکی رپورٹ بھی آئیگی۔