سنکیانگ میں5.5شدت کے زلزلے میں 8افراد ہلاک ، 23زخمی

12ہزار افراد متاثر ، 9200افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جمعرات 11 مئی 2017 23:13

سنکیانگ میں5.5شدت کے زلزلے میں 8افراد ہلاک ، 23زخمی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) سنکیانگ میں5.5شدت کے زلزلہ سے 8افراد ہلاک اور 23زخمی ہوئے ، زلزلہ سے 12ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 9200افراد مھفوظ مقامات پر منتقلکیاجا چکاہے ، فوری امداد کیلئے تقریباً1000فوجی اہلکار1500سویلین جائے حادثہ پر پہنچے،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہیپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ مین گزشتہ روز صبح 6بجے 5.5کی شدت کا زلزلہ آیا ، اس حادثہ میں 8افراد ہلاک جبکہ 23افرادزخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد دیکر مقامی ہسپتالوں میںپہنچا دیا گیا اور ریسکیو آپریشن میں 1000 فوجی اور 1500سویلین ہلکاروں نے حصہ لیا۔ زلزلہ سے تقریباً12000افراد متاثر ہوئے جن میں سے 9200افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ بقیہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :