برطانیہ پر بڑا سائبر حملہ، بڑے پیمانے پر آئی ٹی اور ٹیلیفون نیٹ ورک کی بندش

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 مئی 2017 20:14

برطانیہ پر بڑا سائبر حملہ، بڑے پیمانے پر آئی ٹی اور ٹیلیفون نیٹ ورک ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12مئی2017ء) برطانیہ پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ پر اس کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ سائبر حملے کے باعث بڑے پیمانے پر آئی ٹی اور ٹیلیفون نیٹ ورک بند ہو گیا ہے۔ سائبر حملے کے باعث شمالی برطانیہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حملے کے باعث برطانیہ کے ہسپتالوں کا آئی ٹی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ برطانیہ کو ایک اور سائبر حملے کا سامنا ہے جس میں صارفین کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوتی ہے اور سوال کیا جاتا ہے کہ "کیا آپ مجھے سن سکتے ہیں؟"۔ اس سوال کا جواب ہاں میں دینے پر صارف کی اواز ریکارڈ کرکے اسے دھوکہ دہی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانوی ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین کو ایسی کالز سے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :