ترکی نے ایران کیساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 مئی 2017 22:04

ترکی نے ایران کیساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا
انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12مئی2017ء) ترکی نے ایران کیساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کو شام میں کرد باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کے فیصلے سے روکنے میں ناکامی کے بعد ترکی نے سرحد پار سے کرد باغیوں کے حملوں کی روک تھام کے لئے ایران سے ملحقہ اپنی سرحد پر 70 کلو میٹر طویل کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ترک حکومت کا موقف ہے کہ ایران بھی کرد باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اس لیے ایران کیساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار تعمیر کرکے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :