سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 مئی 2017 23:44

سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی2017ء) سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین اعلان نے غیر ملکیوں پر بجلی گرا دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودیزائشن ویژن 2020 کے تحت لیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں اور حکومتی محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگلے تین برس کے دوران 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے اور مقامی سعودی شہریوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :