پاک ایران سر حد پر پاکستانی اور ایرانی حکا م کا ایرانی فورسز پر حملے جاعہ وقوع کا دورہ

پاک ایران سر حد پر سیکیورٹی مذید مظبوط بنانے پراتفاق

اتوار 14 مئی 2017 19:50

پاک ایران سر حد پر پاکستانی اور ایرانی حکا م کا ایرانی فورسز پر حملے ..
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) پاک ایران سر حد پر پاکستانی اور ایرانی حکا م کا ایرانی فورسز کے محافظوں پر حملے ہونے کے جاعہ وقوع کا دورہ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ،کرنل کاشف اعجاز اور ایرانی حکام کی جانب سے کرنل نجف سفری اور کر نل سہادی ودیگر نے چاغی سے متصل پاک ایران سر حدی علاقے ،رباط،اور کچاو کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں ایرانی محافظوں پر حملہ ہوا تھا ،اس موقع پر پاکستانی اور ایرانی سر حدی فورسز نے پاک ایران سر حد پر سیکیورٹی مذید مظبوط بنانے پراتفاق کیا گیا ،اس سے قبل بروز جمعرات بھی پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربرائی میں ایرانی کرنل نجف سفری کے سربرائی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا سر حدی شہر تفتان میں چھ گھنٹے طویل مزکرات جاری رہا اور گزشتہ روز دوبارہ ایرانی فورسز اور پاکستانی سر حدی فورسز اور ڈپٹی کمشنر چاغی کی سربرائی میں وفد کی شکل میں دورہ کیا ۔

اور سرحد کے مختلف جہگوں کا معائنہ دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :