پی اے آر سی کپاس کے مسائل پر غور و خوض کیلئے تقریب کا انعقاد کرے گی

پیر 15 مئی 2017 20:02

پی اے آر سی کپاس کے مسائل پر غور و خوض کیلئے تقریب کا انعقاد کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کپاس کی پیداوار بڑھانے اور اس کے مسائل پر غور و خوض کیلئے ایک روزہ تقریب کا انعقاد کرے گی۔ تقریب کا انعقاد بین الاقوامی زرعی ادارہ ایکاڈا اور پی اے آر سی کے باہمی تعاون سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن تقریب کا افتتاح کریں گے جبکہ وفاقی سیکرٹری برائے ٹیکسٹائل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

پی اے آر سی کے ترجمان کے مطابق کپاس کی مختلف بیماریوں اور ان کے سدباب کے حوالہ سے زرعی ماہرین تجاویز اور سفارشات پیش کریں گے۔ ایک روزہ تقریب کا مقصد کسانوں کو کپاس کی مختلف بیماریوں کے سدباب کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانا ہے اور دنیا کے بہترین تجربات کو اس شعبہ میں لاگو کرنا ہے۔