چترال ، دروش اڈہ کے بالمقابل سپر مارکیٹ میں ایک اور یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح
بدھ 17 مئی 2017 23:42
(جاری ہے)
افتحارالدین نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ تورکہو روڈ اور دیگر منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت باالکل تعاون نہیں کرتے ۔
خود بھی کچھ نہیں کرتے اور مرکز کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مالک جائداد ونگ کمانڈر ریٹائرڈ فرداد علی شاہ جو پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رکن بھی ہے کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہایت مناسب کرایہ پر یہ سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور ادارے کو کرائے پر دیا حالانکہ ان کے مقابلے میں دیگر پارٹی اس سے زیادہ کرایہ دینے پر تیار تھے۔ انہوںنے اس موقع پر عمران خان کو بھی حراج تحسین پیش کیا جو ملک کی نظام کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ریجنل منیجر شفیق علی خان کا کہنا ہے کہ چترال میں کل 49 یوٹلٹی سٹورز ہیں اور تین فرنچائز ہیں اور اس سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور کے کھولنے مقصد یہ ہے کہ یہ اڈہ کے بھی قریب ہے اگر کوئی گاہک سودا خریدے تو قریب ہی اڈہ ہے یہاں سے گاڑی میں ڈال کر اپنے گھر پہنچا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہمارے ارباب احتیار کی حواہش ہے کہ چترال کے نہایت دور آفتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی یوٹلٹی سٹور کھول دئے جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری چیزں دستیاب ہو۔فرید احمد جو سٹور سے سودا خریدنے آیا تھا کا کہنا ہے کہ ان یوٹلٹی سٹوروں کی وجہ سے عام دکاندار بھی ان کے دکانوں میں رکھے گئے چیزوں کی قیمتیں زیادہ نہیں بڑھاتے کیونکہ ان کے مقابلے می جب سٹور میں سستی چیزیں ملتی ہیں تو لوگ کیوں ان سے مہنگی نرح پر چیزیں خریدے۔ افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے عمایدین بھی موجود تھے جنہوںنے اس سپر مارکیٹ یوٹلٹی سٹور کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.