حکومت مریضوں کو جدید اورسستی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پوری مستعدی سے کام کررہی ، افتخار احمد چیمہ
بدھ 17 مئی 2017 22:54
(جاری ہے)
ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبودوبیت المال سرگودہا ڈویژن افتخار احمد چیمہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن فلاح مریضاں کو عوامی فلا ح کے ضمن میں اہم ترین فورم قراردیا ۔
انہوں نے کہاکہ انجمن فلاح مریضاںکے قیام سے غریب ونادار،معذور اورضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ پیشنٹ ویلفئیر سوسائیٹیز کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مریضوں کو دی جانے والے ایسی سہولیات کو وافر مقدار میں مہیا کرنا جو عام حالات میں ہسپتال میں دستیاب نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ایکسرے رولز،مہنگی ادویات ،مہنگی ویکسینز ،اور دیگر آلات جن کی خریداری غریب مریض کی جیب پر بھاری ہوتی ہے پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے قیام سے اب یہ چیزیں مریضوں کو باآسانی دستیاب ہوں گی جس سے غریب مریض کو سستے علاج کی سہولت باآسانی میسر ہو گی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹیز کو دوبارہ فعال کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایسی غلط تنظیمیں جو مریضوں کے نام پر لوٹ مار کررہی ہیں ان کو بھی روکا جاسکے تاکہ حقدار کو اس کا حق باآسانی مل جائے افتخار احمد چیمہ نے مذکورہ انجمن کے قیام کے سلسلہ میں محکمہ سماجی بہبود اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی انتظامیہ کے اشتراک عمل کو سراہااورکہاکہ مستحق اورنادار مریض اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر انہوں نے سوشل ویلفئیر ڈیسک کا بھی افتتاح کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.