محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگائو معیشت بڑھائو مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 18 مئی 2017 15:08

محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگائو معیشت بڑھائو مہم کا آغاز کر دیا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2017ء)محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگائو معیشت بڑھائو مہم کا آغاز کر د یا ہے اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کر لیں تاکہ بمپر کراپ کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کے مڈھوں کو زمین میں دفن کرنے کیلئے ڈسک ہیرو چلائیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکے جبکہ پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لیولر کا استعمال کریں۔

انہوںنے کہا کہ کاشتکار صحت مند بیج کے اگائو کیلئے منظور شدہ اقسام اور بلحاظ علاقہ تصدیق شدہ بیج کاشت کریں اور کاشت سے قبل کپاس کے بیج کا بُر اتار لیں جس سے بیج کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور پودا بہت سی بیج میں موجود بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ زمین سے بیج سے پیدا کردہ بیماریوں سے بچا جا سکے ۔