سعودی عرب کا اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

وائٹ ہائوس کی اجازت کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں ویزے جاری کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا

ہفتہ 20 مئی 2017 20:47

سعودی عرب کا اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سعودی عرب نے اسرائیلی صحافیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کے لئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں اور رپورٹرز نے بتایا کہ وائٹ ہائوس کی اجازت کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں ویزے جاری کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ان صحافیوں میں اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت کے اورلے ازولئے ،چینل 10 کے گیل تامارے ان کے علاوہ اسرائیلی نیوز چینل آئی 24نیوز کے ڈان راویف ہیں ،جبکہ یہ صحافی امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔اورلے ازولئے نے بتایا کہ انہیں 2007 میں سابق صدر جارج بش کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے اسرائیلی اخبار کی نمائندگی کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :