آئی پی ایل،دلچسپ مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پیر 22 مئی 2017 15:19
(جاری ہے)
تیسری گیند پر کپتان سٹیون سمتھ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 51 رنز بنائے۔
چوتھی گیند پر ایک رن بنا۔ پانچویں گیند پر دو رنز بنے اور آخری گیند پر چوکا لگانے کی ضرورت آن پڑی ڈینیئل ?رشچیئن دو رن ہی بنا سکے۔آخری اوور میں دو وکٹ لے کر صرف نو رن دینے والے جانسن نے چار اوورز میں کل 26 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ممبئی انڈینز کا آغاز اچھا نہیں رہا۔کپتان روہت شرما نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی آؤٹ ہو گئے پھر کرونل پانڈیا کے 47 رنز کی بدولت ممبئی انڈینز کسی طرح 20 اوورز میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور پونے کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو کہ آئی پی ایل میں کوئی مشکل ہدف نہیں تھا۔لیکن ممبئی کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کی اور پونے کے کھلاڑیوں کو کھل کر رنز بنانے کی اجازت نہیں دی۔ آخری تین اوورز میں جب 30 رنز درکار تھے تو ممبئی کو جیت کی ہلکی سی جھلک نظر آ رہی تھی۔ لیکن پونے کی جانب سے پچ پر مہندر سنگھ دھونی اور کپتان سٹیون سمتھ تھے اس لیے کسی کو یہ گمان نہیں تھا کہ وہ یہ رنز حاصل نہیں کر پائیں گے۔ممبئی انڈینز کے کھلاڑی کرونل پانڈیا کو 38 گیندوں میں 47 رنز بنانے کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔پونے کے لیے جے دیو اناڈکٹ، زیمپا اور ڈین کرسچئین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ موجودہ سیزن میں پونے نے ممبئی کو لیگ میں دو بار اور پلے آف میں ایک بار شکست دی تھی۔دسویں سیزن میں سب سے زیادہ رنز سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بنائے۔ انھوں نے 14 میچون میں تین بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 641 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔بولنگ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی سنرائزرس کے کھلاڑی کے حصے میں آئیں۔ بھونیشور کمار نے مجموعی طور پر 26 وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.