موسم گرمامیں مویشیوں کے چار ے کیلئے مکئی سدابہارجواراورمارٹ گراس کاشت کریں،لائیوسٹاک ما ہرین

پیر 22 مئی 2017 16:45

موسم گرمامیں مویشیوں کے چار ے کیلئے مکئی سدابہارجواراورمارٹ گراس کاشت ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین نے موسم گرماکے چاروں کے حوالہ سے مویشی پال حضرات کوہدایت کی ہے کہ موسم گرمامیںمویشیوں کے چار ے کیلئے مکئی سدابہارجواراورمارٹ گراس کاشت کریں ،کاشت کار زمین کی زرخیزی میںاضافہ کیلئے گوبرکی کھاد15گڈھے فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں ،گوبر کی کھاد دستیاب نہ ہونے کی صورت میں 3بوری ایس ایس پی اورآدھی بوری یوریاکھاد فی ایکڑ بوائی کے وقت اورایک بوری یوریا فی ایکڑ پہلے پانی کے وقت ڈالیں، چا ر ے کی زیاد ہ پیداوار کیلئے معیاری بیج کا فی ایکڑاستعمال ا س شرح سے کریں مکئی کابیج 40 کلوگرام فی ایکڑ سدابہارکیلئے 15کلوگرام بیج فی ایکڑ جوارکیلئے 30کلوگرام بیج فی ایکڑ مارٹ گرا س کی قلمیں اورجڑیں 11ہزار فی ایکڑ استعمال کریں مارٹ گرا س کی جڑیں فروری مار چ اور قلمیں جولائی اگست میں کا شت کریں۔

(جاری ہے)

مکئی کی کا شت کا موسم مارچ تاستمبرہے جبکہ جوار اورسداربہارمارچ سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :